رائے موہن داس ملکانی کا تعارف
اصلی نام : رائے موہن داس
منشی رائے موہن داس ملکانی کی نعتیہ شاعری کے تین فارسی اشعار پروفیسر خورشید حسین بخاری کے مضمون ’’فارسی ادب میں نعت گوئی‘‘ میں شامل ہیں جو اوج کے نعت نمبر، مرتبہ ڈاکٹر آفتاب احمد نقوی، حصہ دوم میں شائع ہوا ہے، پروفیسر موصوف نے منشی رائے موہن داس ملکانی کا سنِ وفات 1240ھ مطابق 1844ء، تحریر کیا ہے، ان کے یہ فارسی نعتیہ اشعار اس امر کی گواہی دیتے ہیں کہ اردو و فارسی کی شعری روایت میں غیر مسلم اہلِ قلم نے بھی مدحتِ رسول کو عقیدت و احترام کے ساتھ اپنے اظہار کا وسیلہ بنایا۔