رائے سروپ سنگھ کا تعارف
تخلص : 'دیوانہ'
دیوانہ تخلص راے سروپ سنگھ ہمشیرہ زادہ مہاراجہ مہا نراین موزون مشاہیر شعراے اردو اور فارسی سے ہیں فن شعر سے خوب ماہر تھے اکثر میل اونکی طبیعت کا فارسی کیطرف تھا چنانچہ چار دیوان فارسی اونسے یاد گار ہیں ریختہ کے شعر یہی کبھی کبھی موزون کرتے تھے پورب کے اکثر شاعروں نے شعر کہنا اونسے سیکھا ہے جعفر علی حسرت اور میر حیدر علی خزان اونکی عمدہ شاگردوں میں سے تھے۔