راجیش کمار اوجؔ کا تعارف
تخلص : 'اوج'
اصلی نام : راجیش کمار
راجیش کمار "اوج" کا شمار ان شعرا میں ہوتا ہے جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ شعر و ادب کی آبیاری میں بھی نمایاں کردار ادا کیا، وہ شملہ کے رہنے والے تھے اور ہندوستانی پولیس سروس (IPS) سے وابستہ رہے، اپنی قابلیت، دیانت داری اور انتظامی صلاحیت کے باعث وہ ترقی کرتے ہوئے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کے منصب تک پہنچے، اگرچہ ان کا علمی اختصاص سائنس تھا لیکن فطری ذوق انہیں شعر و ادب کی دنیا کی طرف لے آیا، جہاں انہوں نے اپنی ایک منفرد شناخت قائم کی، ان کی شعری زندگی کا آغاز 1952ء میں ہوا، انہوں نے غزل، نعت، قطعہ، رباعی، گیت اور دیگر اصنافِ سخن میں کامیاب طبع آزمائی کی، ان کا شعری مجموعہ "گلِ تر" 1984ء میں شائع ہوا۔