سرور شاہ وارثی کا تعارف
سرور شاہ وارثی برار، خاندیس، بھارت کے رہنے والے تھے۔ قوم افغان سے تعلق تھا۔ تعلیم حاصل کرنے کے بعد گورنمنٹ کے محکمہ پولیس میں ملازمت کی۔ پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد ہجرت کر کے کراچی آکر سکونت اختیار کرلی۔ سب سے پہلے خواجہ حسن نظامی سے بیعت ہوئے بعد میں سلسلہ وارثیہ میں حیرت شاہ وارثی سے اکتساب فیض کیا اور پھر انہیں کے احرام پوش فقیر ہوگئے۔ عمر کا آخری حصہ سیر و سیاحت میں گزارا۔