Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

شفیق بلخی

- 810 | تاجکستان

امام ابو یوسف کے اصحاب میں سے عالم، زاہد، عارف اور متوکل

امام ابو یوسف کے اصحاب میں سے عالم، زاہد، عارف اور متوکل

شفیق بلخی

صوفی اقوال 22

جب تو سوئے تو موت کو زیرِ بالیں رکھ ممکن ہے کہ صبح کو اٹھنا نصیب نہ ہو۔

  • شیئر کیجیے

حقیقی زاہد اپنے زہد کو عمل و عبادت اور اخلاص حق سے مضبوط کرتا ہے لیکن مصنوعی زاہد اسے بغیر عمل کے ظاہری لباس اور چرب بیانی سے مزین کرتا ہے۔

  • شیئر کیجیے

لوگ چار باتوں میں خدا کی موافقت کرتے ہیں مگر عمل میں مخالفت کرتے ہیں یعنی اول کہتے ہیں کہ ہمارا رازق خدا ہے لیکن دل اس پر نہیں رکھتے، دوم کہتے ہیں کہ ہم اس کے بندے ہیں لیکن اس کی اطاعت نہیں کرتے، سوم کہتے ہیں کہ عاقبت اس دنیا سے بہتر اور ہمیشہ رہنے کی جگہ ہے لیکن مال صرف دنیا پر خرچ کرتے ہیں آخرت کے لیے نہیں دیتے اور چہارم کہتے ہیں کہ مرنا لازمی ہے لیکن عمل ایسے کرتے ہیں کہ گویا کبھی مرنا ہی نہیں۔

  • شیئر کیجیے

موت کے لیے تیار رہنا چاہیے کیوں کہ جب آتی ہے تو پھر واپس نہیں جاتی اور وہاں پہنچاتی ہے جہاں سے پھر کسی طرح آنا ممکن نہیں۔

  • شیئر کیجیے

کسی سے بدلہ لینے میں جلدی نہ کر لیکن نیکی کرنے میں توقف مت کر۔

  • شیئر کیجیے

Recitation

بولیے