شنکر داس کا تعارف
شنکر داسؔ مدرسِ مدرسۂ پنڈی بھٹیاں، گوجرنوالہ ایک ذیاستعداد شخص تھے، انہوں نے چند کتابیں بھی تصنیف کی ہیں، ازاں جملہ ایک چھوٹی سی مثنوی نقشۂ زندگی اور دوسری کارزارِ مغربی یعنی تاریخِ جنگِ روم و روس میں نے بھی دیکھی ہے اور چند غزلیں بھی انہوں نے میرے پاس بھیجی تھیں۔