شیخ عبداللہ بلیانی کا تعارف
اوحدالدین عبداللہ بن ضیاؤالدین مسعود بلیانی کازرونی جو شیخ عبداللہ بلیانی اور اصیلالدین کے لقب سے معروف تھے، 613 ہجری میں بلیان گاؤں میں پیدا ہوئے، وہ سلسلۂ بلیانیہ کے بانی اور ساتویں صدی ہجری کے ایک مشہور صوفی اور شاعر تھے، ان کے خاندان کی نسب کا رشتہ خراسان کے معروف صوفی ابوعلی دقاق سے تھا۔
ابتدائی تعلیم اپنے والد سے حاصل کرنے کے بعد، انہوں نے 11 سال تک پہاڑوں میں خلوت گزینی کی، بعد میں زاہد ابوبکر ہمدانی اور نجیبالدین علی بن بزغش شیرازی کی صحبت میں سلوک کی منازل طے کیں مگر آخرکار کازرون واپس آ گئے، شیخ عبداللہ بلیانی طریقتِ سہروردیہ کے مرید اور وحدت الوجود کے قائل تھے۔