Sufinama
noImage

شیخ سبحان گل

2005 | لاہور, پاکستان

شیخ سبحان گل کا تعارف

تخلص : 'گل'

اصلی نام : سبحان فیصل منہاس

پیدائش : 05 Mar 2005

شیخ سبحان گل ۵ مارچ ۲۰۰۵ کو سعودی عرب کے شہر جدہ میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام سبحان فیصل منہاس ہے، ان کے والد محمد فیصل منہاس جدہ میں برسر روزگار ہیں، گل نے جدہ میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول انگلش سیکشن سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جہاں سے انہوں نے اے لیول مکمل کیا اور ۲۰۲۳ میں فارغ التحصیل ہوئے، اسکول میں اردو ان کا پسندیدہ مضمون رہا، اردو زبان اور ادب کی جانب ان کا شروع سے ہی میلان رہا اور لکھنے کا بھی شروع سے شوق رکھتے ہیں، گل نے ۸ برس کی عمر میں پہلی بار ایک کہانی لکھی اور یکے بعد دیگرے بہت سی کہانیاں، غزلیں اور اشعار قلمبند کیے، اردو زبان اور شاعری سے محبت ان کو اپنے والد صاحب سے ورثے میں ملی، بیرون ملک رہتے ہوئے بھی ان کے والدین نے خاص خیال رکھا کہ یہ اپنی مادری زبان کو اہمیت دیں اور اس کی عزت کریں۔
لکھنے کے ساتھ ساتھ، گل درس و تدریس کا بھی بہت شوق رکھتے ہیں، انہوں نے ۱۵ سال کی عمر میں او لیول کے طلبا کو آن لائن اردو پڑھانی شروع کی، اردو کے ساتھ ساتھ ان کو علم حیاتیات میں بھی بہت دلچسپی ہے اور یہ اے لیول کے طلبا کو بایولوجی بھی پڑھا رہے ہیں، گل ایک حساس شاعر ہیں، وہ جو دیکھتے ہیں اور جس چیز کا مشاہدہ کرتے ہیں، اسے قلم کے ذریعے کاغذ پر اتارنے کے طلب گار ہوجاتے ہیں، ان کی شاعری میں جہاں دکھ اور مایوسی محسوس ہوتی ہے، وہیں امید اور راحت کا بھی احساس ہوتا ہے، ان کی شاعری میں بغاوت نہیں ملتی بلکہ اپنی اندرونی کیفیات کو اپنے اندر سمیٹ کر ایک نئی امید سے جینے کا سبق عیاں ہے۔


موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے