صوفی مازندرانی کا تعارف
یہ آمل میں پیدا ہوئے، شاعر اور صوفی تھے، جوانی میں سیر و سیاحت کی، شیخ ابوالقاسم گازرونی کی مجالس سے استفادہ کیا، حج بیت اللہ کا بھی سفر کیا، کہا جاتا ہے کہ زندگی کے پندرہ سال مکہ مکرمہ میں گزارے پھر ہندوستان تشریف لائے، ہندوستان میں شیخ تقی الدین اوحدیؔ اور ملا عبدالنبی فخرالزمانی قزوینیؔ سے ملاقات کی، احمدآباد میں وفات ہوئی۔