سلطان ولد کا تعارف
آپ مولانا جلالالدین رومی کے بڑے بیٹے تھے، وہ ۲۵ ربیعالثانی ۶۲۳ ق کو لارندہ میں پیدا ہوئے اور ۷۱۲ ق کو قونیہ میں وفات پائی، سلطان ولد ایک معروف شاعر اور عارف تھے اور مولویہ سلسلے میں ان کے والد کے جانشین اور خلیفہ تھے، مولانا جلالالدین رومی اپنے بیٹے سلطان ولد سے بہت محبت کرتے تھے کیوں کہ سلطان ولد نے اپنے والد کے راستے پر چل کر مولویہ طریقت کے خانقاہی آداب کو پھیلایا اور ان میں وسعت دی۔