Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Sumaira Khalid's Photo'

سمیرا خالد

1979 | دبئی, متحدہ عرب امارات

پاکستانی قلم کار اور مترجم ہیں

پاکستانی قلم کار اور مترجم ہیں

سمیرا خالد کا تعارف

اصلی نام : سمیرا خالد

پیدائش : 29 Jun 1979 | پنجاب

سمیرا خالد پاکستانی قلم کار اور مترجم ہیں، ان کی پیدائش نارووال کے ایک چھوٹے سے گاؤں ارودافغاناں میں ہوا لیکن انہوں نے اپنا بچپن اور ابتدائی زندگی لاہور میں گزاری، آج کل وہ دبئی میں مقیم ہیں، انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے انگریزی زبان اور ادب میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی جہاں انہیں اول آنے پر گولڈ میڈل سے نوازا گيا، ان کی تحریر عام انسانی جذبات، احساسات اور پنجاب کی دیہی زندگی کی پیچیدگیوں پر مرکوز ہے۔

سمیرا انگریزی اور اردو دونوں زبانوں میں افسانے لکھتی ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے بچوں کے لیے کہانیوں کی کتاب بھی لکھی ہے جو زیرطبع ہے، ان کا شاعری کا مجموعہ بھی زیر طبع ہے، ان کا کام حال ہی میں اکیوی میگزین اور ہوگلی ریویو میں شائع ہوا تھا۔


موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے