Font by Mehr Nastaliq Web
Tanweer Phool's Photo'

تنویر پھول

1948 | کراچی, پاکستان

ایک ہمہ جہت اور سنجیدہ شاعر ہیں، جن کی نعتیہ شاعری دینی بصیرت، عشقِ رسول اور فکری پختگی کی عمدہ ترجمان ہے۔

ایک ہمہ جہت اور سنجیدہ شاعر ہیں، جن کی نعتیہ شاعری دینی بصیرت، عشقِ رسول اور فکری پختگی کی عمدہ ترجمان ہے۔

تنویر پھول کا تعارف

تخلص : 'تنویر'

اصلی نام : تنویرالدین احمد صدیقی

پیدائش : 03 Sep 1948 | مظفرپور, بہار

تنویرالدین صدیقی جو ادبی دنیا میں تنویر پھول کے نام سے معروف ہیں، ایک ہمہ جہت اور فعال شاعر کی حیثیت رکھتے ہیں، انہوں نے اردو ادب کی تقریباً تمام اہم اصنافِ سخن میں اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کیا ہے، ان کی شعری کاوشوں میں غزل، نظم، قطعہ، رباعی، ہائیکو اور دوہے شامل ہیں، جو ان کی فنی وسعت، تخلیقی توانائی اور زبان و بیان پر مضبوط گرفت کی واضح دلیل ہیں، تنویر پھول کی شاعری میں فکری پختگی اور جذباتی توازن ایک ساتھ جلوہ گر نظر آتے ہیں، نعتیہ شاعری کے میدان میں بھی تنویرالدین صدیقی نے قابلِ قدر خدمات انجام دی ہیں، ان کے نعتیہ کلام میں جگہ جگہ قرآنِ کریم اور احادیث کے حوالہ جات ملتے ہیں، جو ان کی دینی بصیرت اور علمی وابستگی کا ثبوت ہیں۔ تنویر پھول کا مزاج سنجیدہ اور متوازن ہے، وہ ایک ایسے شاعر ہیں جن کے ہاں سطحیت یا غیر سنجیدگی کا شائبہ تک نہیں ملتا، ان کی شخصیت میں ٹھہراؤ، متانت اور فکری گہرائی پائی جاتی ہے جو ان کی شاعری میں بھی پوری طرح جھلکتی ہے، وہ اطاعتِ رسول اور اہلِ بیتِ اطہار سے گہری محبت اور قلبی وابستگی کے قائل بھی ہیں اور اس پر عمل پیرا بھی، ان کی شاعری اور شخصیت دونوں میں دین سے وابستگی ایک بنیادی عنصر کی حیثیت رکھتی ہے، وہ ایک باعمل انسان اور سنجیدہ مزاج شاعر ہیں جن کی زندگی میں قول و فعل کا واضح ربط پایا جاتا ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے