Sufinama
noImage

وحشیؔ وارثی

وحشیؔ وارثی کا تعارف

تخلص : 'وحشیؔ'

اصلی نام : فضل الدین خاں

پیدائش :آگرہ, اتر پردیش

آپ کا نام فضل الدین خان اور وحشیؔ تخلص کرتے تھے۔ آباؤ اجداد آگرہ کے باشندے تھے۔ آپ کے والد محبوب خاں صاحب وارثی تھے۔ ریاست بھرت پور میں ٹھیکہ داروں کی خدمات انجام دیتے تھے۔ وحشیؔ وارثی صاحب نے ابتدائی اردو اور فارسی کی تعلیم گھر ہی پر حاصل کی۔ اس کے بعد وکٹوریہ ہائی اسکول میں انٹرنس تک پڑھتے رہے ، لیکن بعض ذاتی وجوہ کی بنا پر شریک امتھان نہ ہوسکے اور تعلیم ترک کرنا پڑی۔ ذوق شاعری طالب عملی کے زمانے سےہی پیدا ہوگیا تھا چنانچہ 1920 سے جو کچھ کہنا شروع کیا اسے لحاظ کی وجہ سے مدت تک کسی کو نہ دکھایا۔ آخر جب یہ سمجھ لیا کہ آپ ترک شعر گوئی نہیں کرسکتے تو 1923سے منشی فیض الدین صاحب مفید اکبر آبادی سے شرف تلمذ حاصل کیا جو نثار اکبر آبادی کے شاگرد تھے۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے