ضمیر اختر نقوی کا تعارف
سید ضمیر اختر لکھنؤ میں پیدا ہوئے، وہ ادبی دنیا میں ضمیر اختر نقوی کے نام سے معروف ہوئے، ان کے والد کا نام ظہیر حسن نقوی تھا، وہ اختر تخلص اختیار کرتے تھے، ابتدائی تعلیم انہوں نے لکھنؤ ہی سے حاصل کی، 1967ء میں وہ ہجرت کر کے پاکستان منتقل ہوگئے، جہاں سے انہوں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی، ان کا شعری مجموعہ کلامِ ضمیر کے عنوان سے شائع ہوچکا ہے جو ان کے فکری اور ادبی ذوق کا آئینہ دار ہے۔