تلاش کے نتائج
تلاش کا نتیجہ "غضب"
انتہائی متعلقہ نتائج "غضب"
صوفی اقوال
غیض و غضب کی حالت میں جس شخص نے حق و صداقت کو ہاتھ سے چھوڑ دیا اور انصاف کا خون کر دیا، وہ مؤمن نہیں بلکہ جھوٹ کا سہارا لیے ہوئے ہے۔
داتا صاحب
صوفی اقوال
چالیس سال تک مجھے یقین تھا کہ خدا مجھے اپنی غضب کی نظر سے دیکھ رہا ہے اور میرے اعمال نے اس بات کی تصدیق کی۔
ابو حفص حداد
صوفی اقوال
’’حسن سلوک‘‘ سے انسان کی انتہائی عقل مندی، وسعتِ علم اور بردباری کا ثبوت ملتا ہے، کیوں کہ نفس کی یہ عادت ہے کہ جو اسے ناپسند ہو یا جو اس کی مرضی کے خلاف کام کرے، اس وقت اس میں غیظ و غضب کی آگ بھڑک اٹھتی ہے، لہٰذا حسن مدارات اور نرمی سے نفس کی حدت و طیش اور نفرت کا الزالہ ہو جاتا ہے۔
شیخ شہاب الدین سہروردی
مزید نتائج "غضب"
صوفی اقوال
اپنے کاموں کی بنیاد قہر و غضب کی بجائے محبت و آشتی پر رکھو۔
اپنے کاموں کی بنیاد قہر و غضب کی بجائے محبت و آشتی پر رکھو۔
نا معلوم
صوفی اقوال
بزرگوں کے مزار پر سوائے آیاتِ رحمت کے آیاتِ غضب نہ پڑھنا چاہیے۔
بزرگوں کے مزار پر سوائے آیاتِ رحمت کے آیاتِ غضب نہ پڑھنا چاہیے۔
مخدوم خادم صفی
صوفی اقوال
خدا نے انسان کو مہمل پیدا نہیں کیا اور اس کو اسی طرح مرضی پر نہیں چھوڑ دیا ہے کہ جو دل میں آئے کرے اور خواہشِ نفس کے مطابق زندگی گذارے بلکہ خدا نے اوامر و نواہی کا مکلف کیا ہے اور گونا گوں احکام کا اس کو مخاطب بنایا ہے، لہٰذا اس کے بغیر چارۂ کار نہیں اگر ایسا نہ کرے گا تو مولائے حقیقی کے غضب و قہر اور غذاب و عقوبت کا مستحق ہوگا وہ لوگ بڑے خوش نصیب ہیں جو تعمیل حکم مولیٰ میں کمر ہمت باندھے ہوئے ہیں اور پوری توجہ کے ساتھ خدا کی خوشنودیاں حاصل کرنے کی فکر میں لگے ہوئے ہیں۔
خدا نے انسان کو مہمل پیدا نہیں کیا اور اس کو اسی طرح مرضی پر نہیں
خواجہ معصوم سرہندی
صوفی اقوال
دولت کی دو ادائیں غضب کی ہیں، جب آتی ہے تو اندھا کر دیتی ہے اور جب جاتی ہے تو عقل لے جاتی ہے۔
دولت کی دو ادائیں غضب کی ہیں، جب آتی ہے تو اندھا کر دیتی ہے اور جب جاتی ہے تو عقل لے جاتی ہے۔