تلاش کا نتیجہ "मुंतज़िर"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میںکہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں
منتظر حشر میں ہے دامن ترمہر محشر کی مہربانی کا
آپ آتے نہیں جان جاتی نہیںآپ کی منتظر ہے یہ جان حزیں
نکل پردے سے خود اپنا تماشہ دیکھنے والےہزاروں منتظر ہیں تیرا جلوہ دیکھنے والے
مزاج آگاہ فطرت چشم تر معلوم ہوتی ہےنوید غم نوید منتظر معلوم ہوتی ہے
بند آنکھیں کیے ہم منتظر جلوہ رہےجب کھلی آنکھ تو خود جلوۂ جاناں نکلے
شوق جواب خط ہے دم نزع بھی امیرؔہوں منتظر میں قاصد فرخندہ فال کا
منتظر ہوں میں قیامت کا الٰہی بھیج دےآج وعدۂ وصل کا اس بت نے کل پر رکھ دیا
عمر گزری ہے کہ ہوں منتظر روز وصالنہیں آتا ہے وہ اے گردش دوراں اب تک
منتظر ہیں دم رخصت کہ یہ مر جائے تو جائیںپھر یہ احسان کہ ہم چھوڑ کے جاتے بھی نہیں
فیضؔ کیا جانیے یار کس آس پر منتظر ہیں کہ لائے گا کوئی خبرمے کشوں پر ہوا محتسب مہرباں دل فگاروں پہ قاتل کو پیار آ گیا
جس طرح چاہے وہ آزما لے ہمیں منتظر ہیں بس ان کے اشارے کے ہممسکرا کر فناؔ وہ طلب تو کریں جان بھی اپنی دے دیں گے ہم تو سوغات میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books