بابا فرید کا تعارف
تخلص : 'فرید'
اصلی نام : فرید الدین
پیدائش : 01 Apr 1173 | کوٹھے وال, پنجاب
وفات : 01 May 1266 | پنجاب, پاکستان
رشتہ داروں : نظام الدین اؤلیا (مرشد), قطب الدین بختیار کاکی (مرشد), خواجہ نظام الدین اولیا (مرید), شیخ جمال الدین ہانسوی (مرید)
پورا نام شیخ فریدالدین مسعود تھا، بابا فرید گنجِ شکر کے نام سے مشہور ہیں، مشہور صوفی خواجہ قطب الدین بختیار کاکی کے مرید و خلیفہ اور خواجہ نظام الدین اولیا، شیخ جمال الدین ہانسوی اور علاوالدین صابرپاک جیسے مشہور صوفی کے مرشد تھے، بابا فرید نےابتدائی دنوں میں ہریانہ کے ہانسی میں قیام کیا، لوگوں کا بڑھتا ہجوم دیکھ کر پاک پٹن چلے گئے اور وہیں سپردِ خاک ہوئے، بابا فرید کی خانقاہ میں ہندو جوگیوں اور مسلمان درویشوں کا تانتا لگا رہتا تھا، انہوں نے کبھی دربارکا رخ نہیں کیا اور اپنے مریدوں کو بھی اسی کی تعلیم دی، کہتے ہیں کہ بابا فرید کی موت کے بعد ان کی خانقاہ میں اتنے پیسے بھی نہیں تھے کہ آخری رسومات ادا کی جاسکیں، ان کے مریدوں نے خانقاہ کی دیوار گرا کر جو اینٹیں ملیں ان کوفروخت کرکے ان کی آخری رسومات ادا کیں، بابا فرید کی وانی شری گرو گرنتھ صاحب میں شامل ہے۔