ایکناتھ کا تعارف
تخلص : 'ایکناتھ'
ان کے دادا مانوداس کا نام مراٹھی کے مشہور شعرا میں ہوتا ہے۔ انہوں نے مراٹھی میں رامائن، بھاگوت وغیرہ بہت سے گرنتھ لکھے، ان کے لکھے گیت عوام میں بہت مقبول ہوئے، ان کی وفات 1599ء میں بتائی جاتی ہے، کہتے ہیں کہ جس سال ایکناتھ جی نے وارانسی میں اپنا بھاگوت ختم کیا، اسی سال گوسوامی تلسی داس نے رام چرت مانس کی شروعات کی تھی، شمال میں رہنے کی وجہ سے ان کا بھی ہندی کی طرف رجحان تھا ان کے کچھ ہندی پد دستیاب ہیں۔