حامد وارثی گجراتی کا تعارف
آپ گجرات کے مقام حاجی والا میں پیدا ہوئے، گھریلو ماحول سے متاثر ہوکر ابتدا ہی سے درویشانہ طرزِ زندگی اختیار کی، طبیعت شعر و ادب کی جانب مائل تھی اور قیامِ یوپی کے دوران آپ کو سیماب اکبرآبادی سے شرفِ تلمذ حاصل ہوا، سلسلۂ وارثیہ سے وابستگی کے بعد آپ کی شاعری میں ایک روحانی رنگ نمایاں ہوگیا اور آپ قال کے بجائے حال کی کیفیت میں مست رہنے لگے، آپ صاحبِ دیوان شاعر تھے، آپ کی دو کتابیں ’’میلادِ حامد‘‘ اور ’’نغمۂ نور‘‘ کے نام سے شائع ہوئیں، آپ نے زیادہ تر نعتیہ کلام کہا جو عشقِ نبوی کی وارفتگی اور روحانی سرشاری کا آئینہ دار ہے۔