Font by Mehr Nastaliq Web
Kabir's Photo'

کبیر

1440 - 1518 | لہرتارا, بھارت

پندرہویں صدی کے ایک صوفی شاعر اور سنت جنہیں بھگت کبیر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کبیر اپنے دوہے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، انہیں بھگتی تحریک کا سب سے بڑا شاعر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

پندرہویں صدی کے ایک صوفی شاعر اور سنت جنہیں بھگت کبیر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، کبیر اپنے دوہے کی وجہ سے کافی مشہور ہیں، انہیں بھگتی تحریک کا سب سے بڑا شاعر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

کبیر کی ساکھی

360
Favorite

باعتبار

جب میں تھا تب گرو نہیں اب گرو ہے ہم ناہیں

پریم گلی اتی سانکری تا میں دو نہ سمانہی

کبیر سنگت سادھ کی ہرے اور کی بیادھی

سنگت بری اسادھ کی آٹھو پہر اپادھی

سنگتی بھئی تو کیا بھیا ہردا بھیا کٹھور

نو نیجا پانی چڑھئے تؤ نہ بھیجئے کور

رام بلاوا بھیجیا دیا کبیراؔ روئے

جو سکھ سادھو سنگ میں سو بیکنٹھ نہ ہوئے

سکھیا سب سنسار ہے کھاوئے او سووے

دکھیا داس کبیرؔ ہے جاگئے او روئے

آٹھ پہر چونسٹھ گھڑی میرے اور نہ کوے

نینا ماہیں تو بسے نیند کو ٹھور نہ ہوئے

پریتم کو پتیاں لکھوں جو کہں ہوئے بدیس

تن میں من میں نین میں تا کو کہا سندیس

پریم بنا دھیرج نہیں برہ بنا بیراگ

ستگرو بن جاوئے نہیں من منسا کا داغ

پرینم چھپایا نا چھپے جا گھٹ پرگھٹ ہوئے

جو پے مکھ بولئے نہیں تو نین دیت ہیں رویے

آیا پریم کہاں گیا دیکھا تھا سب کوئے

چھن روئے چھن میں ہنسے سو تو پریم نہ ہوئے

ایک سیس کا مانوا کرتا بہُتک ہیس

لنکاپتی راون گیا بیس بھجا دس سیس

جو آوے تو جائے نہں جائے تو آوے نانہں

اکتھ کہانی پریم کی سمجھی لیہُ من ماہں

میرا من تو تجھ سے تیرا من کہں اور

کہہ کبیر کیسے بنئے ایک چت دئ ٹھور

پریم تو ایسا کیجیے جیسے چند چکور

گھینچ ٹوٹی بھئں ماں گرے چتوے واہی اور

آیا بگولہ پریم کا تنکا اڑا اکاس

تنکا تنکا سے ملا تنکا تنکے پاس

کبیرؔ ریکھ سندر ارو کاجر دیا نہ جائے

نینن پریتم رمی رہا دوجا کہاں سماے

جا گھٹ پریم نہ سنچرے سو گھٹ جانو سمان

جیسے کھال لوہار کی سانس لیت بن پران

دھرتی عنبر جایں گیں بنسیں گے کیلاس

ایکمیک ہوئ جاینگیں تب کہاں رہیں گے داس

پریتی جو لاگی گھُلی گئ پیٹھی گئی من ماہی

روم روم پیو پیو کرئے مکھ کی سردھا نانہیں

جل میں بسیں کمودنی چندا بسیں اکاس

جو ہے جا کا بھاوتا سو تاہی کے پاس

بن پانون کی راہ ہے بن بستی کا دیس

بنا پنڈ کا پروش ہے کہے کبیرؔ سندیس

گھاٹہی پانی سب بھرے اوگھٹ بھرے نہ کوے

اوگھٹ گھاٹ کبیرؔ کا بھرے سو نرمل ہوے

سادھن کے ستسنگ تیں تھرہر کانپئے دینہ

کبھہوں بھاؤ کُبھاؤ تیں مت مٹ جائے سنیہ

سو دن کیسا ہویگا گرو گہینگے بانہی

اپنا کری بیٹھاوہیں چرن کنول کی چھانہی

مریے تو مری جائیے چھٹی پرئے جنجار

ایسا مرنا کو مرے دن میں سو سو بار

انکھین تو جھانئیں پری پنتھ نہار نہار

جبھیا تو چھالا پرا نام پکار پکار

سب آئے اس ایک میں ڈار پات پھل پھول

اب کہو پاچھے کیا رہا گہی پکڑا جب مول

اتم پریت سو جانئے ستگرو سے جو ہوئے

گنونتا او دربیہ کی پریتی کرے سب کوئے

سب کچھو گرو کے پاس ہے پئیے اپنے بھاگ

سیوک من سے پیار ہے نسو دن چرنن لاگ

پتبرتا ببھیچارنی ایک مندر میں باس

وہ رنگ راتی پیو کے یہ گھر گھر پھرئے اداس

دیکھت دیکھت دن گیا نس بھی دیکھت جائے

برہن پیہ پاوئے نہیں بیکل جئے گھبرائے

پییا جاہے پریم رس راکھا چاہئے مان

ایک میان میں دو کھڑگ دیکھا سنا نہ کان

برہا مو سے یوں کہے گاڑھا پکڑو موہں

چرن کمل کی موج میں لے پہنچاؤں توہں

کبیرؔ پیالہ پریم کا انتر لیا لگائے

روم روم میں رمی رہا اور عمل بیا کھاے

لب لاگی تب جانئے چھوٹی کبھوں نہی جائے

جیوت لو لاگی رہئے موئے تہنہی سماے

جب لگی مرنے سے جرے تب لگی پریم نانہیں

بڑی دور ہے پریم گھر سمجھی لیہُ من ماہں

کبیرؔ جنتر نہ باجئی ٹوٹی گیا سب تار

جنتر بچارہ کیا کرے چلا بجاونہار

سبئے رساین میں کیا پریم سمان نہ کوے

رتی اک تن میں سنچرے سب تن کنچن ہوئے

سیوک کتا گرو کا موتیا وا کا ناؤں

ڈوری لاگی پریم کی جت کھینچے تت جاو

یہ جیو آیا دور تیں جانا ہے بہو دور

بچ کے باسے بسی گیا کال رہا سر پور

جب لگ کتھنی ہم کتھی دور رہا جگدیس

لو لاگی کل نا پرئے اب بولت نہ حدیث

داس دکھی تو ہری دکھی آدی انت تہں کال

پلک ایک میں پرگٹ ہوے چھن میں کرئے نہال

انراتے سکھ سوونا راتے نیند نہ آئے

جیو جل ٹوٹے ماچھری تلفت رین بہاے

ہردے بھیتر دو بلیں دھواں نہ پرگٹ ہوئے

جا کے لاگی سو لکھے کی جن لائی سوئے

پریم پریم سب کوئ کہے پریم نہ چینہئے کوے

آٹھ پہر بھینا رہے پریم کہاوے سوئے

برہا برہا مت کہوں برہا ہے سلطان

جا گھٹ برہ نہ سنچرے سو گھٹ جان مسان

پریم بھاؤ اک چاہئیے بھیش انیک بناے

بھاوے گرہ میں باس کر بھاوے بن میں جائے

جو جاگت سو سوپن میں جیوں گھٹ بھیتر سواس

جو جن جا کو بھاوتا سو جنتا کے پاس

پیر پرانی برہ کی پنجر پیر نہ جائے

ایک پیر ہے پریتی کی رہی کلیجے چھائے

جہاں پریم تہں نیم نہی تہاں نہ بدھی بیوہار

پریم مگن جب من بھیا تب کون گنئے تتھی بار

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

بولیے