Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
Khwaja Meer Dard's Photo'

خواجہ میر درد

1721 - 1785 | دہلی, بھارت

صوفی شاعر، ہندوستانی موسیقی کے گہرے علم کے لئے مشہور

صوفی شاعر، ہندوستانی موسیقی کے گہرے علم کے لئے مشہور

خواجہ میر درد کا تعارف

تخلص : 'درد'

اصلی نام : خواجہ میر

پیدائش :دہلی

وفات : 01 Jul 1785 | دہلی, بھارت

خواجہ میر درد کی پیدائش 1133ھ مطابق 1720ء کو ہوئی آپ کے والد خواجہ محمد ناصر عندلیب (متوفی1172ھ ) تھے اور شاہ گلشن (متوفی1150ھ ) سے نسبت ارادت رکھتے تھے ان کا خاندان دہلی میں پیری مریدی کے سلسلے میں بہت ممتاز تھا، علوم متداولہ سے آگاہ تھے موسیقی میں خاص نظر رکھتے تھے، نثر فارسی میں تصوف کے معاملات پر کئی رسالے لکھے ان کے کلام میں غزل اور رباعیات اور ترجیع بند کے سوا اور کچھ نہیں ہے، دیوان مختصر لیکن انتخاب ہے، دہلی کی بربادی پر سب اہل فن یہاں سے دوسری جگہوں پر چلے گئے لیکن یہ کہیں نہ گئے اور نہ کسی کی نوکری کی کیونکہ امیر غریب سب ان کی خدمت کرنا عین سعادت سمجھتے تھے، زبان ان کی وہی میر و مرزا کی ہے، معاملات تصوف میں اپنے عہد میں ان سے بڑھ کر اردو میں کوئی شاعر نہیں گزرا، ان کی چھوٹی بحروں کی غزلیں میرؔ کی غزلوں سے کسی طرح کم نہیں، بہ عمر66 سال 24 صفر یوم جمعہ 1199ھ مطابق1784ء کو وفات پائی۔

آپ کی تصانیف یہ ہیں اسرارالصلوٰۃ، رسالۂ غنا، واردات درد اس کی شرح علم الکتاب فارسی اور ایک ریختہ کا دیوان۔

موضوعات

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے