محی پھلواروی کا تعارف
تخلص : 'محی'
اصلی نام : محی الدین
پیدائش :پھلواری شریف, بہار
وفات : پھلواری شریف, بہار, بھارت
رشتہ داروں : بدر پھلواروی (والد)
شاہ محی الدین قادری 1296ھ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم اپنے والدِ گرامی شاہ بدرالدین قادری سے حاصل کی، بعد ازاں انہی کے دستِ حق پرست پر سلسلۂ قادریہ وارثیہ میں بیعت کی اور جملہ سلاسل میں اجازت و خلافت سے بھی مشرف ہوئے، حضرت بدر کے وصال کے بعد آپ امیرِ شریعتِ ثانی منتخب ہوئے، 1344ھ میں حجِ بیت اللہ کی سعادت حاصل کی، 1366ھ میں تقریباً ستر برس کی عمر میں آپ کا وصال ہوا، آپ کا مجموعۂ کلام عطر الوردین کے نام سے شائع ہوچکا ہے، جس کے پہلے حصے میں حضرت بدر کا شعری سرمایہ اور دوسرے حصے میں حضرت محی کا کلام شامل ہے، حضرت محی کے مجموعہ کلام میں 26 غزلیں، ایک رباعی، دو مخمس اور چند قطعاتِ تاریخ شامل ہیں، آپ کی شاعری صوفیانہ فکر و ذوق کی بھرپور ترجمان ہے، علاوہ ازیں حافظ شیرازی کی ایک مشہور غزل پر آپ نے نہایت دل نشیں تضمین بھی لکھی ہے، آپ خانقاہ مجیبیہ، پھلواری شریف کے سجادہ نشیں بھی ہوئے ہیں۔