Font by Mehr Nastaliq Web
Sheikh Ahmad Sirhindi's Photo'

شیخ احمد سرہندی

1564 - 1624 | سرہند, بھارت

دسویں صدی ہجری کے نہایت ہی مشہور صوفی جو مجدد الف ثانی سے معروف ہیں۔

دسویں صدی ہجری کے نہایت ہی مشہور صوفی جو مجدد الف ثانی سے معروف ہیں۔

شیخ احمد سرہندی

صوفی اقوال 40

اہلِ خانہ تمہاری رعیت ہیں، قیامت کے روز ان کی نسبت تم سے پرستش ہوگی۔

  • شیئر کیجیے

جن اعمال سے تقربِ خداوندی حاصل کیا جاتا ہے وہ یا تو فرائض ہیں یا نوافل، نوافل کی فرائض کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں، اپنے وقت پر کسی فرض کی ادائیگی ایک ہزار سال کے نوافل سے بہتر ہے، اگر چہ وہ نیت خالص کے ساتھ ادا کئے جائیں۔

  • شیئر کیجیے

شریعت تمام دنیوی و اخروی سعادتوں کی ضامن ہے، کوئی مطلوب ایسا نہیں کہ اس کی تکمیل کے لیے شریعت کے علاوہ کسی اور چیز کی احتیاج واقع ہو، طریقت و حقیقت جو صوفیہ کا ما بہ الامتیاز ہے، دونوں شریعت کے خادم اور خلاص کے حصول میں معاون ہیں، اس طرح طریقت و حقیقت کے حصول کا مقصد محض شریعت کو اس کی اصل روح کے ساتھ عمل میں لانے کا ذریعہ ہے نہ کہ کوئی اور بات جو شریعت کے دائرے سے خارج ہو۔

  • شیئر کیجیے

کام کا مدار دل پر ہے، اگر دل حق تعالیٰ کے غیر سے گرفتار ہے تو خراب اور ابتر ہے، صرف ظاہری اعمال اور رسمی عبادتوں سے کچھ نہیں ہوسکتا۔

  • شیئر کیجیے

یہ کس قدر بڑی نعمت ہے کہ خدا اپنے بندوں کو جوانی میں توبہ کی توفیق عطا فرمائے اور اس پر استقامت بخشے۔

  • شیئر کیجیے

کتاب 4

 

متعلقہ صوفی شعرا

"سرہند" کے مزید مصنفین

 

Recitation

بولیے