عاجز ماتوی کا تعارف
ہنومان پرشاد شرما یکم مارچ 1935ء کو بارہ بنکی کے موضع ماتی میں منشی رام دیال شرما کے گھر پیدا ہوئے، ان کی زندگی کا بیشتر حصہ لکھنؤ میں گزرا جہاں کی تہذیبی فضا اور ادبی روایت نے ان کے شعری ذوق کی پرداخت میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے سید سجاد حسین لکھنوی کی شاگردی اختیار کرکے اپنے فن کو باقاعدہ ادبی تربیت سے آراستہ کیا، ہنومان پرشاد شرما کا شعری مجموعہ ’’ہنستی شبنم، روتے پھول‘‘ کے نام سے شائع ہوا، انہوں نے نعتیہ شاعری بھی کی جس میں ان کی عقیدت و محبت اور روحانی وابستگی کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔