عالم کا تعارف
تخلص : 'عالم'
یہ مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر کے عہد کے ہندی شاعر تھے، انہوں نے 991ھ موافق 1639 بکرم میں ’’مادھوانل کام کندلا‘‘ نام کی پریم کہانی، دوہا، چوپاۓ وغیرہ لکھا، پانچ پانچ چوپایوں پر ایک ایک دوہا سورٹھا ہے، کتاب کے سال تصنیف کا تذکرہ اس طرح کیا گیا ہے۔ دتی پت اکبر سُرطاناں سپت دیپ میں جاکی آناں دھرم راج سب دیس چلاوا ہندو تُرک پنتھ سب لاوا سَن نَواسو اِکانوے آہی کرو کتھا اَو بولو تاہی (ہندی ساہتیہ کا اِتہاس، ص200)