ایمان کا مرکز ’’فکر‘‘ ہے، لہٰذا یہ وہ اصل ہے جس میں ذاتِ حق اپنے کمال کے ساتھ جلوہ گر ہوتی ہے، اگر تم اس حقیقت کو پہچان لو تو تم پر واضح ہو جائے گا کہ فکر ہی تمام کائنات کی اصل ہے، کیوں کہ خدا ہی ہر شے کا سرچشمہ ہے اور اس کا کامل ترین ظہور صرف ایک ایسے ’’مرکز‘‘ میں ممکن ہے جو فکر ہو۔