Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

ابر بدایونی

1900 | بریلی, بھارت

نعت و منقبت کو فطری سوز اور سادہ عقیدت عطا کرنے والے شاعر۔

نعت و منقبت کو فطری سوز اور سادہ عقیدت عطا کرنے والے شاعر۔

ابر بدایونی کا تعارف

تخلص : 'ابر'

اصلی نام : محمد سلطان حسن

پیدائش :بدایوں, اتر پردیش

وفات : اتر پردیش, بھارت

محمد سلطان حسن، تخلص ابر بن محمد حسن، بدایوں کے محلہ قاضی ٹولہ میں خاندانِ بنو حمید کے ایک معزز گھرانے میں یکم جنوری 1900ء کو پیدا ہوئے، انہوں نے عربی و فارسی کے ساتھ ساتھ انگریزی تعلیم بھی حاصل کی، روحانی طور پر وہ سلسلۂ قادریہ سے وابستہ اور اس میں بیعت تھے، ان کا انتقال 1956ء میں ہوا، ان کے دو بھائی محمد محسن (تلمیذِ حسن مارہروی) اور محمد حسن حسرت بدایونی بھی شعر و ادب سے وابستہ تھے، ابر خود فطری طور پر نعت و منقبت کے شاعر تھے اور کسی استاد سے باقاعدہ تلمذ حاصل نہیں کیا، ان کا کلام اشاعت سے محروم رہا، تاہم ان کے اشعار میں عقیدت و اخلاص کی سادگی اور تاثیر نمایاں تھی۔

موضوعات

Recitation

بولیے