ابرار علی قادری کا تعارف
سید محمد ابرار علی القادری اسدؔ کا تعلق کلکتہ سے ہے، جہاں آپ کی پیدائش 2008ء میں ہوئی، آپ کے اجداد جون پور کے ظفرآباد سے ہجرت کر کے مغربی بنگال میں آباد ہوئے اور اہلِ بیتِ اطہار کی محبت و عزاداری کی روایت کو فروغ دیا، اسدؔ نے ابتدائی تعلیم کے بعد شعر و سخن کی دنیا میں قدم رکھا اور اہلِ بیتِ اطہار کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کر رہے ہیں، آپ کلکتہ کی نئی نسل کے شعرا میں شمار ہوتے ہیں، آپ کے کلام میں محبتِ اہلِ بیت، انسانی جذبات، عصری مسائل اور اردو ادب کی شیرینی و تازگی کا حسین امتزاج ملتا ہے۔