Font by Mehr Nastaliq Web
Ahmad Balkhi Langar Dariya's Photo'

احمد بلخی لنگر دریا

- 1486 | بہار شریف, بھارت

مخدوم حسین بلخی نوشۂ توحید کے صاحبزادے

مخدوم حسین بلخی نوشۂ توحید کے صاحبزادے

احمد بلخی لنگر دریا کے صوفی اقوال

باعتبار

ہر صفت جس سے لوگوں کی تحسین کی جائے اس کو خدا کی طرف منسوب اور متعلق کرنا سب سے بہتر ہے۔

شیطان کے لیے قیامت تک موت نہیں۔

صوفیہ وہ ہیں جنہوں نے اپنے کو خدا کی راہ میں قربان کر دیا وہ آج بھی زندہ ہیں۔

ظاہری جسم سے زیادہ باطنی جسم کو جلاؤ، خدا کی نگاہ باطن پر ہوتی ہے اور باطن ہی اسرار کا محل ہے۔

حسد بہت بڑی بلا ہے۔

محبت اور رابطۂ دل عجیب چیز ہے، محبوب کے وصال کی طلب میں محب کو جس قدر بھی مشقت و رسوائی کا سامنا ہو، سب کو برداشت کرے گھبرائے نہیں، دل چھوٹا نہیں کرے، مشکل کو مشکل نہ سمجھے، اگر چہ معشوق پردے میں ہے مگر عاشق کو چاہیے کہ وہ اس کو ہمیشہ اور ہر وقت اپنے سامنے موجود جانے۔

جب کل وہی ہے اور اس کے سوا کچھ نہیں تو عاشق بھی معشوق ہوگیا، خودی و دوئی درمیان سے اٹھ گئی، اس کے لیے معشوق کے سوا نہ کسی کا وجود ہوتا ہے اور نہ کوئی اس کی نظر میں ہوتا، پھر تو ایسا ہو جاتا کہ معشوق کو جام سے اپنے اندر نوش کر لیتا۔

روح کا جسم سے ایسا تعلق ہوتا ہے کہ اگر مردہ کی قبر کے اوپر چیونٹی چلے تو اس کی بھی خبر ہو جاتی ہے اور مردہ سے کچھ پوشیدہ نہیں رہتا۔

روح کا جسم سے ایسا تعلق ہوتا ہے کہ اگر وہ مردہ کی قبر کے اوپر چیونٹی چلے تو اس کی بھی خبر ہو جاتی ہے اور مردہ سے کچھ پوشیدہ نہیں رہتا۔

دنیا کا معاملہ عقبیٰ والوں ہی سے عناد، دشمنی اور وحشت کے سوا اور کچھ نہیں لیکن عقبیٰ والوں میں یہ بات نہیں ہوتی۔

دنیا بہتے پانی کی طرح ہے، اس میں ٹھہراؤ نہیں ہے۔

جب توحید حاصل ہو جاتی ہے تو ازل، ابد، ماضی، حال، مستقبل سب کے سب ایک ہو جاتے ہیں۔

آدمی جب تک زندہ ہے اس کو بے شک رزق ملتا رہے گا۔

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

Recitation

بولیے