آپ اصلاً سیستان کے تھے، 1024 میں ہندوستان تشریف لائے، ’’تذکرۂ میخانہ‘‘ کے مؤلف ملا عبدالنبی فخرالزمانی قزوینیؔ نے ان سے 1026 ہجری میں کشمیر میں ملاقات کی تھی، ان کا تخلص احولی تھا مگر بعد میں انہوں نے بسمل لکھنا شروع کر دیا تھا، صاحبِ دیوان شاعر تھے، انہوں نے زیادہ تر نعتیں کہیں ہیں۔