Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

انصار حسین زلالیؔ

1857 - 1925 | بدایوں, بھارت

قدیم اخلاقی اقدار اور کلاسیکی شعری روایت کے باوقار نمائندہ شاعر۔

قدیم اخلاقی اقدار اور کلاسیکی شعری روایت کے باوقار نمائندہ شاعر۔

انصار حسین زلالیؔ کا تعارف

تخلص : 'زلالی'

اصلی نام : انصار حسین

پیدائش : 25 May 1857 | بدایوں, اتر پردیش

وفات : 21 May 1925 | اتر پردیش, بھارت

انصار حسین، بدایوں کے محلہ بیدوں ٹولہ میں ایک معزز حمیدی خاندان میں 25 مئی 1857ء کو پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم وہیں حاصل کی جہاں انہوں نے اردو اور فارسی میں خاص مہارت پیدا کی، ان کے والد عدالتِ دیوانی میں مختار تھے، جبکہ خود انصار حسین نے تقریباً چالیس برس تک بدایوں میں وکالت کے پیشے سے وابستہ رہ کر خاصی شہرت حاصل کی، وہ قدیم مذہبی و اخلاقی اقدار کے امین اور نہایت باوقار شخصیت کے مالک تھے، روحانی طور پر انہیں حضرت شاہ نصیرالدین حسین المعروف چوٹی والے میاں سے بیعت کا شرف حاصل تھا، شاعری سے ان کا شغف کم عمری ہی سے ظاہر ہوگیا تھا، ابتدا میں انہوں نے انصار تخلص اختیار کیا اور کچھ عرصہ احمد حسین وحشت بدایونی سے اصلاح لی، بعد ازاں الطاف حسین حالی کے شاگرد ہو کر اپنے فن کو مزید جلا بخشی، انصار حسین کا وصال 21 جولائی 1924ء کو ہوا، ان کا ایک غیر مطبوعہ دیوان دیوانِ زلالی کے نام سے موجود ہے جو ان کے ادبی ذوق اور شعری استعداد کا مظہر ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے