اشرف علی قادری کا تعارف
آپ کے والد ماجد کا نام شاہ امام علی تھا، جو موضع سلیّا ضلع گیا کے رہنے والے تھے، درسیات کی تعلیم اپنے ہم وطن مولوی سید ولایت حسین فردوسی سے حاصل کی، شاعری میں آپ کو شفق عمادپوری سے تلمذ تھا، زیادہ تر نعتیہ کلام کہتے تھے، پہلے حضرت شاہ امین احمد فردوسی سے بیعت ہوئے کافی عرصہ کے بعد پھر حضرت شاہ بدرالدین احمد قادری سے بیعت و ارشاد حاصل کی۔