اطہرؔ نیازی کا تعارف
اطہرؔ نیازی شاہ جعفر نیازی کے فرزند اور شاہ نصیرؔ نیازی کے برادر زادۂ حقیقی و شاگرد ہیں، موزونیِ طبع کی بدولت آپ کو نصیرؔ نیازی کے تلامذہ میں نمایاں مقام حاصل ہے، نہ صرف شاعری بلکہ اعلیٰ انسانی خصوصیات کے سبب بھی آپ یادگار پر وقار شخصیت کے مالک ہیں، طبیعت پر تصوف اور ادراکِ ذات کا غلبہ ہے، یہی سر مستی آپ کے اشعار سے بھی ظاہر ہوتی ہے، شاعری میں نمایاں طور پر روایت کے تابندہ نقوش کے ساتھ ساتھ دعوتِ فکر و عمل، مطالعہ و مشاہدہ، پختگی اور بیان کی دل کشی اور جدت آفرینی پائی جاتی ہے۔