Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

اولاد احمد

1816 - 1864 | سہسوان, بھارت

عالم، ادیب اور مصنف تھے، 1857ء کے بعد ملازمت ترک کرکے سہسوان میں مقیم ہوگئے، ان کی نمایاں تصانیف مفتاح اللغات، ابتداء الصرف، شمس الضحی اور شرحِ حسن و عشقِ نعمت خاں عالی ہیں۔

عالم، ادیب اور مصنف تھے، 1857ء کے بعد ملازمت ترک کرکے سہسوان میں مقیم ہوگئے، ان کی نمایاں تصانیف مفتاح اللغات، ابتداء الصرف، شمس الضحی اور شرحِ حسن و عشقِ نعمت خاں عالی ہیں۔

اولاد احمد کا تعارف

تخلص : 'اولاد'

اصلی نام : اولاد احمد

پیدائش :سہسوان, اتر پردیش

رشتہ داروں : حکیم نذیر احمد (بھائی)

سید اولاد احمد حضرت سید آل احمد کے سب سے بڑے فرزند تھے، آپ کی ولادت تقریباً 1231ھ/1816ء میں ہوئی، ابتدائی تعلیم اپنے خاندانی ماحول میں حاصل کرنے کے بعد حصولِ علم کی غرض سے مرادآباد، رام پور اور لکھنو کا سفر کیا جہاں اس دور کے جید علما و اساتذہ کے حلقۂ درس میں شریک ہو کر علومِ مروجہ کی تکمیل کی اور علمی استعداد میں نمایاں کمال حاصل کیا، تعلیم سے فراغت کے بعد آپ نے ریاستِ اودھ کی نظامتِ سلطان پور کے تحت مختلف شہروں میں نائب تحصیل دار کی حیثیت سے نہایت دیانت، فرض شناسی اور حسنِ انتظام کے ساتھ خدمات انجام دیں، تاہم 1857ء کی جنگِ آزادی کے بعد ملک کے بدلتے ہوئے سیاسی و سماجی حالات سے دل برداشتہ ہو کر ملازمت سے استعفیٰ دے دیا اور مستقل طور پر سہسوان میں سکونت اختیار کر لی، آپ کا وصال 1281ھ/1864ء میں تقریباً پچاس برس کی عمر میں ہوا، علمی و ادبی میدان میں بھی آپ نے گراں قدر خدمات انجام دیں، آپ کی تصانیف میں مفتاح اللغات، ابتداء الصرف، شمس الضحی اور شرحِ حسن و عشقِ نعمت خاں عالی خاص طور پر قابلِ ذکر ہیں۔

موضوعات

Recitation

بولیے