Font by Mehr Nastaliq Web
Badshah Hussain Layeeq's Photo'

بادشاہ حسین لئیقؔ

1900 - 1964 | حیدرآباد, بھارت

حیدرآباد کے جلیل القدر عالمِ دین، صوفی، مصلحِ معاشرہ اور شاعر تھے، جنہوں نے دینی تعلیم، اصلاحِ امت اور عشقِ رسول کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

حیدرآباد کے جلیل القدر عالمِ دین، صوفی، مصلحِ معاشرہ اور شاعر تھے، جنہوں نے دینی تعلیم، اصلاحِ امت اور عشقِ رسول کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دیں۔

بادشاہ حسین لئیقؔ کا تعارف

تخلص : 'لئیق'

اصلی نام : بادشاہ حسین

پیدائش :حیدرآباد, تلنگانہ

وفات : 25 Aug 1964 | تلنگانہ, بھارت

مولانا سید محمد بادشاہ حسینی قادری برصغیر ہند و پاک کی ایک عظیم علمی، روحانی اور اصلاحی شخصیت تھے، آپ کا تعلق ساداتِ حسینی سے تھا اور ۴۲ واسطوں سے آپ کا شجرۂ نسب حضرت امام حسین سے جاملتا ہے، آپ ۱۷؍ ذیقعدہ ۱۳۱۷ھ کو حیدرآباد کے محلہ قاضی پورہ میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار مولانا حافظ شاہ محمد عمر حسینی قادری خلیقؔ سے حاصل کی پھر جامعہ نظامیہ میں داخل ہوکر علومِ اسلامیہ و عربیہ کی تکمیل کی اور مولوی فاضل کا امتحان امتیازی کامیابی سے پاس کیا، بعد ازاں بحرالعلوم مولانا عبدالقدیر صدیقی حسرت سے تقریباً بیس برس تک ظاہری و باطنی علوم سے استفادہ کیا، آپ جامعہ نظامیہ کے فاضل، مکہ مسجد کے خطیب و واعظ اور مجلس علمائے دکن کے روحِ رواں تھے، ہر جمعہ کو مکہ مسجد میں وعظ فرماتے اور مختلف دینی و اصلاحی مجالس کی قیادت کرتے، اصلاحِ معاشرہ، دینی تعلیم، رسوم و رواج کی اصلاح اور انسدادِ لہو و لعب پر آپ کی خصوصی توجہ رہی، شاعری میں آپ کا تخلص لئیق تھا، آپ کا کلام عشقِ رسول، اہلِ بیتِ اطہار، صحابۂ کرام اور اؤلیائے کرام کی محبت سے معمور ہے، آپ نہایت نیک، رحمدل اور ہمدرد انسان تھے اور عوام و خواص میں یکساں مقبول تھے، ۱۷؍ ربیع الثانی ۱۳۸۴ھ کو آپ کا وصال ہوا، آپ کا مزار مبارک قادری چمن، فلک نما، حیدرآباد میں مرجعِ خلائق ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے