بہاوالدین احمد کلیمؔ کا تعارف
سید بہاوالدین احمد نام اور تخلص کلیم تھا، سید ضیاءالدین، نیانواں ضلع گیا کے صاحبزادے ہیں، 1911ء میں پیدا ہوئے۔ افسانہ لکھا کرتے تھے لیکن بعد میں شعر و شاعری کے میدان میں آگئے، غزلیں اور نظمیں زیادہ کہی ہیں۔ صاحب تصنیف ہیں۔ مضامین بھی کثرت سے شائع ہوۓ ہیں، مولانا ابوالکلام آزاد وغیرہ کی تحریر سے کافی متاثر تھے۔