بہاؤالدین زکریا ملتانی
صوفی اقوال 16

فقیر یعنی خدا کی رضا میں راضی ہو، چاہے اس کے پاس کچھ نہ ہو، دنیا کے مال و زر سے بے نیاز ہو، مال ہو تو راہِ حق میں خرچ کرنے لیے ہو اور نہ ہو تو شکر و قناعت پر تکیہ ہو، فقیر جس قدر دنیا کے مال و متاع سے بے نیاز ہوتا جاتا ہے، اسی قدر اس کی زندگی الطافِ خفی اور اسرار کی روشنی سے وابستہ ہوتی ہے۔