بہرام سقا کا تعارف
آپ کا سلسلہ بخارا کے چغتائی ترکوں سے ملتا ہے، آپ بردوان میں پیدا ہوئے تھے، آپ نے مجذوبانہ زندگی بسر کی، مغل بادشاہ جلال الدین اکبر کے عہدِ حکومت میں آپ آگرہ میں مقیم تھے، 970 ہجری میں آپ بردوان پہنچے اور پہنچنے کے تیسرے روز وفات پائی، آپ کا مقبرہ بردوان میں موجود ہے، ملا عبدالقادر بدایونی کا بیان ہے کہ
’’بہرام سقا نے اپنی شاعری کے بہت سے دیوان جمع کیے تھے لیکن جب ان پر جذب کی کیفیت طاری ہوتی تو وہ انہیں دھو دیتے‘‘
اس کے باوجود آپ کی شاعری کا ایک نسخہ ایشیاٹک سوسایٹی کلکتہ اور خدا بخش اورینٹل پبلک لائبریری، پٹنہ میں موجود ہے۔