Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

برق وارثی

کراچی, پاکستان

ممتاز شاعر، ماہرِ اردو و فارسی اور سندھ مسلم کالج کراچی میں شعبۂ اردو کے صدر تھے۔

ممتاز شاعر، ماہرِ اردو و فارسی اور سندھ مسلم کالج کراچی میں شعبۂ اردو کے صدر تھے۔

برق وارثی کا تعارف

تخلص : 'برق'

اصلی نام : برق وارثی

پیدائش :پھلواری شریف, بہار

پروفیسر حافظ سید برق وارثی سید محمد قاسم کے فرزند تھے، آپ کا دادیہال موضع حسن پورہ میں تھا جو پھلواری شریف سے تقریباً دو میل کے فاصلے پر واقع ہے، جبکہ نانیہال موضع کمسر چھپرہ میں تھا، آپ کے والد اپنی سسرال میں سکونت پذیر ہوگئے تھے، اسی لیے آپ کی پرورش و پرداخت نانیہال ہی میں ہوئی، آپ نے اردو اور فارسی دونوں زبانوں میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی، علمی و تدریسی میدان میں آپ کا نمایاں مقام تھا اور آپ سندھ مسلم کالج، کراچی میں شعبۂ اردو کے صدر رہے، پروفیسر برق وارثی کو شاعری سے فطری مناسبت تھی، آپ نہایت عمدہ ذوقِ سلیم کے مالک تھے اور غزل و نظم دونوں اصنافِ سخن پر یکساں قدرت رکھتے تھے، آپ کے بڑے بھائی سید محمد ابراہیم انجم بھی خوش فکر اور صاحبِ طرز شاعر تھے، پروفیسر برق وارثی کراچی کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں سکونت پذیر تھے۔

موضوعات

Recitation

بولیے