بیتاب بدایونی کا تعارف
تخلص : 'بیتاب'
اصلی نام : محمد احمد
پیدائش : 11 Aug 1869 | بدایوں, اتر پردیش
وفات : 25 Aug 1959 | اتر پردیش, بھارت
رشتہ داروں : شاہ عبدالقادر بدایونی (مرشد)
بیتاب بدایونی کا اصل نام محمد احمد تھا، آپ 1869ء میں اترپردیش کے تاریخی شہر بدایوں کے ایک معزز اور متمول خاندان میں پیدا ہوئے، آپ کے والد کا نام غلام غوث تھا، بچپن ہی سے آپ کو شعر و ادب سے غیر معمولی شغف تھا اور سنِ بلوغ کو پہنچتے پہنچتے شاعری کا ذوق پوری طرح پروان چڑھ چکا تھا، آپ برجستگی، سلاست اور روانی کے ساتھ شعر کہتے تھے، جس کی بدولت جلد ہی ادبی حلقوں میں معروف ہوگئے، بیتاب بدایونی نے اگرچہ مختلف اصنافِ سخن میں طبع آزمائی کی، تاہم غزل اور نعت ان کے خاص میدان شمار ہوتے ہیں، ان کی شاعری میں فکری پختگی، زبان کی لطافت اور جذبات کی سچائی نمایاں نظر آتی ہے، خصوصاً ان کی نعتیہ شاعری عشقِ رسول کی سوز و گداز سے لبریز ہے، جس میں عقیدت، محبت اور روحانی وارفتگی کی دل آویز کیفیت پائی جاتی ہے، بیتاب بدایونی نے اردو شاعری میں اپنی فکری و فنی صلاحیتوں کے ذریعے نمایاں مقام حاصل کیا اور اپنے عہد کے اہم شعرا میں شمار ہوئے، یکم اگست 1959ء کو یہ ممتاز شاعر اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملا اور اپنے مداحوں کو سوگوار چھوڑ گیا۔