بیتاب کراپی کا تعارف
آپ کے والد کا نام مولوی نجیب اللہ ہے، آپ فارسی کے مایۂ ناز عالم تھے، بیتاب کراپ ضلع گیا میں پیدا ہوئے اور اپنے والد سے فارسی کی تعلیم لی، عنفوام شباب سے شاعری کی طرف مائل ہوئے اور شاعری میں حضرت شاہ اکبر داناپوری کی شاگردی کا شرف حاصل کیا، صاحب تصانیف و تلامذہ تھے، ایک مثنوی جلوۂ عشق اور ایک ناول نیم ملا خطرۂ ایماں شائع ہوچکے ہیں، منشی اجودھیا پرشاد غنیمت، مولوی حبیب الرحمن، منشی برہم دیو لال مخمور اور احمد علی عیش آپ کے ارشد تلامذہ تھے، کچھ دنوں تک اپنے فیضان صحبت سے رانچی میں شعر و شاعری کی محفل گرم کئے رہے۔