Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama
noImage

بشر حافی

769 - 841 | بغداد, عراق

بشر حافی ایک بلند پایہ صوفی بزرگ تھے جنہوں نے دنیا کی فانی نعمتوں کو ترک کر کے عشقِ الٰہی میں فنا کی بلند منزل حاصل کی اور اپنی سادگی و تقویٰ کی علامت کے طور پر تا آخر عمر پاؤں میں کبھی چپل نہ پہنی۔

صوفی اقوال 17

پانی جتنا بہتا رہتا ہے صاف رہتا ہے مگر رک جائے تو گندہ ہو کر کیچڑ بن جاتا ہے۔

  • شیئر کیجیے

تین کام بہت مشکل ہیں۔

(۱) فقیری میں سخاوت کرنا۔

(۲) خوف کی حالت میں سچ بولنا۔

(۳) تنہائی میں پرہیزگاری اختیار کرنا۔

  • شیئر کیجیے

جو دنیاوی عزت کا خواہاں ہو اسے تین چیزوں سے بچنا چاہیے۔

اپنی حاجت مخلوق کے سامنے ظاہر کرنا، دوسروں کی خطائیں ڈھونڈنا اور دوسروں کے مہمانوں کے ساتھ گھلنا ملنا۔

  • شیئر کیجیے

غم ایک بادشاہ ہے جو جب کہیں آ کر ٹھہرتا ہے تو اپنے ساتھ کسی اور کو وہاں رہنے نہیں دیتا۔

  • شیئر کیجیے

قناعت انسان کو دنیا میں عزت دیتی ہے اور یہ چاہنا کہ لوگ ہمیں بڑا سمجھیں، دنیا کی محبت کی نشانی ہے۔

  • شیئر کیجیے

Recitation

بولیے