Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

چودھری ہردیال شوق

1908 | ہماچل پردیش, بھارت

بہاول پور کے شاعر اور ممتاز سرکاری افسر تھے، جنہوں نے تحصیل دار سے ریونیو سیکریٹری تک مختلف انتظامی مناصب پر خدمات انجام دیں اور شوقِ سخن کو بھی برقرار رکھا۔

بہاول پور کے شاعر اور ممتاز سرکاری افسر تھے، جنہوں نے تحصیل دار سے ریونیو سیکریٹری تک مختلف انتظامی مناصب پر خدمات انجام دیں اور شوقِ سخن کو بھی برقرار رکھا۔

چودھری ہردیال شوق کا تعارف

تخلص : 'شوق'

اصلی نام : چودھری ہردیال

پیدائش :بہاولپور, پنجاب

چودھری ہردیال شوقؔ کی پیدائش 1908ء میں احمد پور، بہاول پور میں ہوئی، تعلیم کی تکمیل کے لیے صادق ایجرٹن کالج، بہاول پور کا رخ کیا اور وہاں سے بی۔اے اور ایل۔ایل۔بی کی سند حاصل کی، فراغتِ تعلیم کے بعد محکمۂ مال سے وابستہ ہوئے اور بہ حیثیت تحصیل دار اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا، 1947ء کے ہنگامہ خیز دور میں وہ ہماچل پردیش منتقل ہوگئے اور انہیں مجسٹریٹ کے منصب پر فائز کیا گیا، اپنی صلاحیت، تجربے اور انتظامی بصیرت کے باعث وہ بتدریج ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے ریونیو سیکریٹری کے اہم منصب تک پہنچے، اسی عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد انہوں نے چنڈی گڑھ کو اپنا مستقل مسکن بنایا اور وہیں سکونت پذیر رہے، چودھری ہردیال شوقؔ کی زندگی سرکاری خدمات، انتظامی ذمہ داریوں اور علمی و ادبی ذوق کے حسین امتزاج سے عبارت تھی جس میں انہوں نے اپنے منصب کے تقاضوں کو بھی نبھایا اور اپنے شوقِ سخن کو بھی زندہ رکھا۔

موضوعات

Recitation

بولیے