Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

دیا بریلوی

1901 | بریلی, بھارت

اردو کے ممتاز غزل گو شاعر اور نعت گو تھے۔

اردو کے ممتاز غزل گو شاعر اور نعت گو تھے۔

دیا بریلوی کا تعارف

تخلص : 'دیا'

اصلی نام : نارائین داس ٹنڈن

پیدائش :بریلی, اتر پردیش

نارائن داس ٹنڈن جن کا تخلص دیا بریلوی تھا، 1901ء میں بریلی کے محلہ بہاری پور کے ایک معزز تجارت پیشہ کھتری خاندان میں پیدا ہوئے، ان کے والد کا نام بہاری سرن ٹنڈن تھا، ابتدائی تعلیم فارسی اور اردو سے شروع ہوئی لیکن مڈل تک پہنچنے کے بعد رسمی تعلیم کا سلسلہ منقطع ہوگیا، اگرچہ وہ اعلیٰ رسمی تعلیم حاصل نہ کرسکے، تاہم ان کا ادبی ذوق ہمیشہ زندہ رہا، اپنے معلم منشی رگھو پرشاد کے مشورے پر وہ بریلی کے ممتاز شاعر بلدیو پرشاد سوزن بریلوی کے حلقۂ تلامذہ میں شامل ہوئے، اپنے استاد کی شاگردی نے ان کے شعری ذوق کو نکھارا اور وہ پوری زندگی ان سے وابستہ رہے، دیا بریلوی بنیادی طور پر غزل گو شاعر تھے، تاہم انہوں نے نظم، قطعہ اور نعت میں بھی طبع آزمائی کی، ان کا شعری مجموعہ "شامِ بہاراں" 1967ء میں شائع ہوا جس میں غزل، نظم، قطعہ اور نعتیہ کلام شامل ہے، ان کی نعتیہ شاعری اخلاص، محبتِ رسولِ اکرم اور سادگیِ اظہار کا حسین امتزاج پیش کرتی ہے جس کے باعث ان کا نعتیہ کلام بھی ان کی ادبی شناخت کا اہم حصہ بن گیا۔

موضوعات

Recitation

بولیے