دین درویش کا تعارف
دین درویش گجرات کے ضلع پٹن کے رہنے والےایک وسیع المشرب اور بہترین طبیعت کے انسان تھے، فارسی کے علاوہ ہندی زبان پربھی دست گاہ رکھتے تھے، شاعری سے فطری تعلق تھا، ان کی شعر گوئی میں تصنع یا بناوٹ کا دخل نہیں تھا، بیس برسوں کی عمر میں انہوں نے مسلمانوں کے مذہبی مقامات کی سیر کرنے کے بعد ہندو تیرتھوں، گوکل، بندرابن، کاشی، پریاگ اور شری ناتھ وغیرہ کی زیارت کی اور کبیر صاحب کے عقائد کے معتقد ہوگئے، ان کا معمول تھا کہ ہر پورن ماشی کو سرَس وتی ندی میں اشنان کرنے آتے تھے، شاگرد بھی ساتھ ہوا کرتے تھے، شعروسخن کا بازار گرم ہوتا تھا، ان کے کلام میں عرفان و حقائق نہایت سادہ زبان میں بیان کئے گئے ہیں۔