دیوان نند کشور کا تعارف
عشق کا مولد و مسکن بارہ بنکی کا رگھوناتھ گنج تھا، وہ کائستھ خاندان سے تعلق رکھتے تھے اور راجہ ہجرام بخش سنگھ کے عہدِ حکومت میں رڈنی، بارہ بنکی میں بہ حیثیتِ دیوان فرائض انجام دیتے تھے، فارسی زبان و ادب پر انہیں غیر معمولی دسترس حاصل تھی اور فارسی میں شعر کہنے کا ملکہ بھی رکھتے تھے، ان کی طبیعت میں شعری ذوق کے ساتھ ایک گہرا عرفانی رجحان بھی کار فرما تھا، جس کے زیرِ اثر وہ گاہے گاہے نعتیہ اشعار بھی کہا کرتے تھے، افسوس کہ ان کے کلام کا بیشتر حصہ زمانے کی دست برد سے محفوظ نہ رہ سکا اور ضائع ہوگیا، تاہم جو مختصر سا شعری سرمایہ باقی رہ گیا ہے، وہ ان کی فارسی دانی، شعری استعداد اور روحانی مزاج کی گواہی دیتا ہے، ان کی شخصیت اس عہد کی اس مشترکہ تہذیبی روایت کی ایک مثال ہے جس میں فارسی و اردو شاعری کے ساتھ عرفان و عقیدت کے جذبات بھی باہم پیوست تھے۔