راجستھان کے ایک صاحبِ دیوان صوفی شاعر خواجہ نجم الدین پروانہؔ
راجستھان میں اٹھارویں صدی عیسوی کے شعرا میں خواجہ نجم الدین پروانہؔ کا نام بڑی اہمیت رکھتا ہے، آپ کا مزار سابق ریاست جے پور کے علاقے شیخا واٹی میں جھنجھنوں کے قریب قصبہ فتح پور میں مرجع خاص و عام ہے، آپ 1232ھ مطابق 1816ء میں بمقام جھنجھنوں پیدا ہوئے،