Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

فقیر محمد بے نوا

1956 | سہسوان, بھارت

نعت گو شاعر، امام اور مدرس ہیں، اخلاق سہسوانی اور ادیب سہسوانی سے اصلاحِ سخن حاصل کی، ان کی شاعری کا محور نعت اور منقبت ہے جبکہ ان کا شعری مجموعہ ’’متاعِ فقیر‘‘ کے نام سے شائع ہوچکا ہے۔

نعت گو شاعر، امام اور مدرس ہیں، اخلاق سہسوانی اور ادیب سہسوانی سے اصلاحِ سخن حاصل کی، ان کی شاعری کا محور نعت اور منقبت ہے جبکہ ان کا شعری مجموعہ ’’متاعِ فقیر‘‘ کے نام سے شائع ہوچکا ہے۔

فقیر محمد بے نوا کا تعارف

تخلص : 'بے نوا'

اصلی نام : فقیر محمد

پیدائش :سہسوان, اتر پردیش

فقیر محمد بے نوا فقیر حسین کے فرزند تھے، 1956ء میں سہسوان کے محلہ کٹرہ میں پیدا ہوئے، ابتدائی اور دینی تعلیم مقامی مدارس سے بقدرِ ضرورت حاصل کی جس کے بعد امامت اور تدریس کو ذریعۂ معاش بنایا، ان کی زندگی علمِ دین کی خدمت، دینی تعلیم کے فروغ اور اصلاحِ معاشرہ کے لیے وقف رہی، آپ کا شعری ذوق 1976ء میں پروان چڑھا، فنِ شاعری میں رہنمائی کے لیے آپ نے معروف اساتذۂ سخن اخلاق سہسوانی اور ادیب سہسوانی سے اصلاحِ سخن حاصل کی، جس کے نتیجے میں ان کے کلام میں فنی پختگی اور فکری وقار نمایاں ہوا، اگرچہ مختلف اصنافِ سخن پر قدرت رکھتے تھے، تاہم ان کا فطری میلان مذہبی شاعری، بالخصوص نعتِ رسولِ اکرم اور منقبت کی جانب تھا، ان کا شعری سرمایہ "متاعِ فقیر" کے نام سے شائع ہوچکا ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے