Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

فوز پھلواروی

1857 - 1912 | پھلواری شریف, بھارت

جید عالمِ دین تھے جنہوں نے حدیث و علومِ اسلامیہ کی تحصیل و اشاعت میں اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔

جید عالمِ دین تھے جنہوں نے حدیث و علومِ اسلامیہ کی تحصیل و اشاعت میں اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔

فوز پھلواروی کا تعارف

تخلص : 'فوز'

اصلی نام : علی نعمت

پیدائش :پھلواری شریف, بہار

وفات : پھلواری شریف, بہار, بھارت

مولانا حکیم علی نعمت شاہ عنایت رسول کے فرزند اور شاہ محمد یحییٰ کے پوتے تھے، ان کا سلسلۂ نسب شاہ ابوالحیات بن نعمت اللہ تک پہنچتا ہے، ان کی ولادت رجب 1272ھ میں ہوئی، ابتدائی اور درسی تعلیم انہوں نے اپنے جد امجد شاہ محمد یحییٰ سے حاصل کی، جبکہ بقیہ درسی کتب کی تکمیل کے لیے غازی پور تشریف لے گئے، جہاں حافظ عبداللہ غازیپوری سے استفادہ کیا، بعد ازاں کتبِ حدیث اور متعلقہ علوم مولانا سید نذیر حسین سے پڑھے، علمی تشنگی کے باعث وہ بھوپال بھی گئے، جہاں ریاستِ بھوپال کے نواب صدیق حسن خاں سے کتبِ حدیث کی اجازت حاصل کی، حکیم علی نعمت ایک جید عالم اور صاحبِ فضل شخصیت تھے، انہوں نے اپنی پوری زندگی علمِ دین کی تحصیل و اشاعت میں بسر کی، 20 شوال 1331ھ کو مرضِ طاعون کے باعث ان کا انتقال ہوا۔

موضوعات

Recitation

بولیے