Font by Mehr Nastaliq Web
noImage

فدا دہلوی

دہلی, بھارت

نائب سرشتہ دارِ عدالت اور صاحبِ دیوان شاعر تھے، ان کے ’’دیوانِ فدا‘‘ میں تین نعتیں اور نعتِ قدسی کی تضمین شامل ہے، جو ان کی نعتیہ عقیدت کی عکاس ہے۔

نائب سرشتہ دارِ عدالت اور صاحبِ دیوان شاعر تھے، ان کے ’’دیوانِ فدا‘‘ میں تین نعتیں اور نعتِ قدسی کی تضمین شامل ہے، جو ان کی نعتیہ عقیدت کی عکاس ہے۔

فدا دہلوی کا تعارف

تخلص : 'فدا'

اصلی نام : جگموہن ناتھ

پیدائش :دہلی

فدا دہلوی کے حالاتِ زندگی کے بارے میں فی الوقت جو مختصر معلومات دستیاب ہیں، وہ راجا رشید محمود کے ایک مضمون سے ماخوذ ہیں، ان کے مطابق فدا دہلوی نائب سرشتہ دارِ عدالت کے منصب پر فائز تھے اور شعر و سخن سے بھی گہرا شغف رکھتے تھے، ان کا شعری مجموعہ ’’دیوانِ فدا‘‘ کے نام سے مطبع فیاض، واقع کیمپ انبالہ سے شائع ہوا، دیوانِ فدا کے مطالعے سے معلوم ہوتا ہے کہ شاعر کے کلام میں نعتیہ رنگ کو خاص اہمیت حاصل تھی، اس میں تین نعتیں اور نعتِ قدسی کی ایک تضمین شامل ہے، جبکہ دیوان کا آغاز بھی نعت ہی سے ہوتا ہے، یہ اہتمام اس بات کی طرف واضح اشارہ کرتا ہے کہ فدا دہلوی کے شعری مزاج میں عشقِ رسول اور نعتیہ عقیدت کو نمایاں مقام حاصل تھا۔

موضوعات

Recitation

بولیے